(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ہم بات چیت کوایک اور موقع دینے کوتیار ہیں تاہم یہ تسلیم نہیں کریں گےکہ بیروت ان مذاکرات کی شرائط طے کرے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کےمطابق صہیونی ریاست اسرائیل کی وزیرتوانائی کیرین ایلہرار نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ لبنان کے ساتھ ہمیں (اس سرحدی تنازع) کا ایک ایسا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے اورنہ لکیریں کھینچنے کے پرانے طریقوں سے سوچنے کی ضرورت پیش آئے۔
کیرین ایلہرار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک گیس فیلڈ کوشیئر کرتے ہیں اور اسے کس طرح استعمال کرنا ہے، ہمیں اس کا حل تلاش کرنا ہوگا تاکہ فریقین کو منصفانہ انداز میں اپنااپنا حصہ مل سکے۔ ہم بات چیت کوایک اور موقع دینے کوتیار ہیں تاہم یہ تسلیم نہیں کریں گےکہ بیروت ان مذاکرات کی شرائط طے کرے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان آبی حدود کا یہ تنازعہعرصہ دراز سے چلا آرہا ہے تاہم ایک سال قبل امریکا کی ثالثی میں اس تنازع کو طے کرنے کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے لیکن مئی سے یہ بات چیت تعطل کا شکار ہےاور اس کی وجہ سے متنازع سمندری حدود سے کوئی بھی ملک گیس نہیں نکال سکتا۔