(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر خارجہ نے محمود عباس کی دعوت مسترد کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ کے منکروں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی۔
اسرائیل کےعبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر محمودعباس کی جانب سےاسرائیلی میرٹز پارٹی کے ارکان سے ملاقات میں وزیر داخلہ کے نام دعوت نامے پرمبنی پیغام بھیجا ہےجس کے متن میں ایلیٹ شاکیڈ سے کہا گیا ہے کہ جس طرح چند ہفتے پیشتروزیر دفاع بینی گینٹز نے رام اللہ کا دورہ کیا اور فلسطینی حکام سے ملاقات کی تھی۔ اس طرح وزیر داخلہ بھی رام اللہ کا دورہ کریں۔
اطلاعات کے مطابق فلسطینی صدر کے اس پیغام کے جواب میں صہیونی خاتون وزیر خارجہ ایلیٹ شاکیڈ نے صدر محمود عباس کی طرف سے رام اللہ کے دورے کے دعوت مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں یہ کہتے ہوئے ملاقات سے انکار کر دیا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ کے منکروں سے ملاقات نہیں کرنا چاہتی۔