(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس قبل رواں ہفتے کے دوران بیت المقدس میں صہیونی فوج کی جانب سےایک فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود پلازہ اس وقت اچانک جنگ کا منظر پیش کر نے لگا جب اسرائیلی پولیس افسران اور فورسز کی بڑی تعداد نے ایک فلسطینی خاتون کو بغیر کسی وجہ کے روکا اورگرفتار کر لیا۔
فلسطینی کاتون کی گرفتاری کے حوالے سے اسرائیلی قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم خاتون کی گرفتاری سے علاقے میں فلسطینیوں نے فورسز کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج اور پالیسی نے مجمع کو منتشر کر نے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور شدیدآنسو گیس کی شیلنگ کی۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی خاتون کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں خاتون کی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاج جاری ہے۔