(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں قابض فوج اورشر پسند یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کا سلسلہ عروج پر رہاجبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 555انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی بہبود کی یورپی تنظیم کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی جارحنہ کارروائیوں کےنتیجے القدس شہر میں5 فلسطینی شہید اور 154 کو حراست کے نام پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر میں قابض فوج اورشر پسند یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں کی جان ومال پرحملوں کا سلسلہ عروج پر رہاجبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 555انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں ہوئیں۔
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی کہ ان کی خلاف ورزیوں کی اکثریت فلسطینیوں کی گاڑیوں پرحملوں کی شکل میں دیکھی گئی۔ جس کے نتیجے میں 27.7 فیصد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور القدس کے محلوں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کے32 واقعات کا انکشاف کیاگیا ہے۔