(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی فائرنگ اورآنسو گیس شیلنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کو اپنی مددآپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بےائی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقہ غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرقی حصے میں صہیونی فوج کی جانب سے کھیتوں میں کام کرتے فلسطینی کسانوں پر براہ راست گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں درجنوں کاشت کار زخمی ہوگئے زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔
صہیونی فوج نے کاشت کاروں پر فائرنگ کر کےانہیں اپنی زمینوں سے بے دخل کر نے اورکاشت کاری سے روکنے کے لیے صرف فائرنگ ہی نہیں کی بلکہ بندوقوں کے بٹوں سےتشدد کا نشانہ بنایا اورٓانسو گیس کی شیلنگ بھی کی جس سےکم سے کم بارہ افراد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے۔
صہیونی فوج کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کو اپنی مددآپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بےائی جاتی ہے۔