(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایران کا کہنا تھا کہ بحرین کے رہنماؤں نےحق و انصاف کی نفی کرتے ہوئے اپنے عوام کی مرضی ومنشا کے خلاف صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوارکیےاوربحرین کا یہ اقدام فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھومپنے کے مترادف ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزبحرین میں اسرائیلی سفارت خانے کے افتتاح کے لیےپہنچنےوالے صہیونی وزیرخارجہ یائرلیپد کے بھر پور استقبال پرایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کے رہنماؤں کا ایک ایسے ملک کے وزیر خارجہ کا استقبال کرنا جس کا بیت المقدس پر قبضہ ہے،اورجو نہتے بے گناہ فلسطینیوں کو بے دردی سے قتل کر رہے ہیں نہایت شرمناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے رہنماؤں نےحق و انصاف کی نفی کرتے ہوئے اپنے عوام کی مرضی ومنشا کے خلاف صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوارکیےاوربحرین کا یہ اقدام فلسطینیوں کی پیٹھ میں چھرا گھومپنے کے مترادف ہے۔