(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاتون کی شہادت پر اسرائیل مخالف رد عمل میں گلیوں اور چوراہوں میں فلسطینی نوجوانوں نے ٹائر جلائے اور صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے نزدیک صہیونی فوج کی جانب سے سر راہ اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر راہ سے گزرنے والی فلسطینی خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد شہید ہو گئیں۔
فلسطینی خاتون کی شہادت پر اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ خاتون نے افسران کو چاقو مارنے کی کوشش کی تھی۔
قابض فوج کی اس بلا جواز جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں شہید ہونے والی خاتون کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے صہیونی فوج اور قابض حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کیا گیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خاتون کی شہادت پر اسرائیل مخالف رد عمل میں گلیوں اور چوراہوں میں فلسطینی نوجوانوں نے ٹائر جلائے اور صہیونی فوج پر پتھراؤ کیا۔