(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ایک روز قبل قابض ریاست میں صہیونی نفوج کی سرپرستی میں500 یہودی آباد کار 20 بسوں کے ذریعے مزار پرپہنچےاور اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا تھا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی تھی۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں نامعلوم افراد نے مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو صہیونی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل قابض ریاست میں صہیونی فوج کی سرپرستی میں500 یہودی آباد کار 20 بسوں کے ذریعے مزار پرپہنچےاور اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا تھا اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی تھی اور اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وہاں سے باہر نکالنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جس کے بعد مزار کے نزدیک ہی فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی آباد کاروں اور فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں اور درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔