(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قرارداد میں صہیونی حکام کی جانب سے غزہ کے گرد محاصرےاور غزہ کو اقوام عالم سے جدا کر کے غیر قانونی طور پر تجارت کےمواقعوں سے محروم کیے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے غزہ کی پٹی کو محاصرے سے آزاد کر نے کی اپیل کی گئی۔
عالمی ذرائع کے مطابق برطانیہ میں مرکزی حزب اختلاف لیبر پارٹی کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر نسلی امتیازیت کی حامل انتظامیہ کااطلاق کر رہا ہےجس کے باعث اسرائیل پر برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
قرارداد میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیوں کی حمایت کی گئی ساتھ ہی دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہےجبکہ انگلینڈ کی اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت بند کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
قرارداد میں صہیونی حکام کی جانب سے غزہ کے گرد محاصرےاور غزہ کو اقوام عالم سے جدا کر کے غیر قانونی طور پر تجارت کےمواقعوں سے محروم کیے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے غزہ کی پٹی کو محاصرے سے آزاد کر نے کی اپیل کی گئی۔