(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے ڈرون طیاروں تک رسائی حاصل کر لیں اور اس کی ٹیکنالوجی وہ ایران سے حاصل کرنے اور اس کو مقامی سطح پربنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز صیہونی ریاست کے چینل-12کے مطابق حزب اللہ لبنان اور تحریک حماس کے ساتھ اگلی جنگ میں صیہونی حکومت پر خوف طاری ہونے کی خبر دی ہے۔
چینل کے مطابق اسرائیلی عسکری طاقتوں کو خدشہ ہے کہ شمالی سرحدوں یا غزہ کے ساتھ ملنے والی سرحدوںپر ہونے والی ممکنہ جنگوں میں تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ صیہونی حکومت کے خلاف خودکش طیاروں کا وسیع استعمال کریں گیاور ان کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون طیارے دھماکہ خیز مواد کے حامل ہیں جو اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تحریک حماس اور تحریک حزب اللہ کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے ڈرون طیاروں تک رسائی حاصل کر لیں اور اس کی ٹیکنالوجی وہ ایران سے حاصل کرنے اور اس کو مقامی سطح پربنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔