(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی قابض جیلوں میں سات فلسطینی قیدی اپنی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں سب سے پرانے قید ی الفصفوص ہیں جو 75 روز سے بھوک ہڑتال کے باعظ سنگین صورت حال سے دوچار کپلن ہسپتال میں ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق قیدی برائے اسیران کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانے الجملہ میں قید 32 سالہ نوجوان فصفوص75روس سے اور مقداد القواسمہ ہیں جو 68 روز سے جاری صہیونی زندانوں میں اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں جس کے باعث ان کی حالتیں سنگین صورت حال اختیار کر گئی ہیں اورانہیں صہیونی جیل کے کپلن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قیدی کلب کے مطابق اسرائیلی عقوبت خانوں میں عرصہ دراز سے پابند سلاسل اسیرفصفوص اور مقداد القواسمہ سمیت دیگر قیدی شدید تکلیفوں کے شکارہیں اوراپنی انتظامی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کو اس وقت جاری رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں جب تک انہیں صہیونی جیل سے رہائی نہیں مل جاتی۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل میں فلسطینی اسیرکو شدید بیماری کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کے نام پر مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے صرف درد میں کمی کی دوا دی جاتی رہی ہے۔