• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عراق میں اسرائیل کے حمایتیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

بدھ 29-09-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
عراق میں اسرائیل کے حمایتیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عراق کے شہر اربیل میں کچھ قبائلی مخالفین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد سے عراق میں عوامی اور سیاسی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سےعراق کےصوبے کردستان کے  علاقے اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کونسل کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق اسرائیل کو ناجائز ریاست تسلیم کرتا ہے اوراربیل میں اسرائیل کے حمایتیوں کے ساتھ سخت کارروائی پر غور وفکر جاری ہے جن میں اب تک سامنے  آنے والے ناموں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مطالبے میں اہم کردار ادا کرنے پر وسام الحردان، مثال الألوسی اور سحر كريم الطائی کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں جبکہ بقیہ شرکاء کے نام موصول ہوتے ہی ان کے خلاف بھی قانونی اقدام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عراق کے شہر اربیل میں کچھ قبائلی مخالفین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد سے عراق میں عوامی اور سیاسی سطح پر شدید ردعمل سامن آیا ہے اور عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: اربیلاسرائیلصہیونیئزمعراقعراقی سپریم جوڈیشل کونسلکردستانوارنٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.