(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہریوں کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض دشمن کا کھلا اور وحشیانہ جرم ہے جسے کسی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا، شہدا کا خون ہماری گردنوں پر قرض ہے اورفلسطینی اتھارٹی سمیت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا بدلہ لیں۔ یہ خون اور قربانیاں القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی راہ ہموار کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینی نوجوانوں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہادت کے نتیجےمیں فلسطین کی مختلف قوتوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ ان پانچ نہتے فلسطینیوں کی بے دردی کے ساتھ شہادت کے بعد قابض دشمن کے ساتھ اتھارٹی کا سیکیورٹی تعاون جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔
اس حوالے سےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور شہدا کی وصیتوں کے مطابق فلسطینی قوم ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے خلاف آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی جبکہ جہاد اسلامی نے بھی اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن کو آنے والے دنوں میں اپنے کیے کا جواب دینا پڑے گا۔
فلسطینی تنظیموں نےکہا ہے کہ اس وقت تک قربانیاں دینے کا سلسلہ جاری رہے گا جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوجاتا اور قابض دشمن کو ملک میں شکست نہیں ہوجاتی۔
ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کا بے دردی کے ساتھ قتل قابض دشمن کا کھلا اور وحشیانہ جرم ہے جسے کسی صورت میں معاف نہیں کیا جاسکتا، شہدا کا خون ہماری گردنوں پر قرض ہے اورفلسطینی اتھارٹی سمیت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کا بدلہ لیں۔ یہ خون اور قربانیاں القدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی راہ ہموار کریں گی۔