(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں کے دوران فلسطینوں کیجانب سے فوج پر سنگ باری کی گئی اور کئی فوجی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کم سے کم 6 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں بیرزیت یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ نے جنین اوربیت المقدس میں پانچ فلسطینیوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا، اسرائیلی قابض افواج کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینوں کے حق میں طلبہ نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے، سڑکیں بند کر دیں اور ٹائر جلائے۔
صہیونی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیےلاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے جبری طور پر روکنےکی کوشش کی گئی جس کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دیں۔
اس موقع پر مظاہرین اور فوج کےمابین زبر دست جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں قابض فوج نےفلسطینی نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ اور شدید آنسو گیس کی شیلنگ کی۔