(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس نے رام اللہ اور جنین کے شہروں میں ہونے والی فلسطینیوں کی شہادت پر عوام سے کہا ہے کہ یہ مظالم اس طرح رکنے والے نہیں ہمیں دشمن کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا اوراتحاد کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا جس کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ عوام تیار ہوجائیں۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری بیان میں مغربی کنارے میں صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے چار فلسطینیوں کی شہادت پر فلسطینی عوام سے صہیونی قوتوں کے خلاف مزاحمت کا مطالبہ کردیا گیاہے۔
حماس نے رام اللہ اور جنین کے شہروں میں ہونے والی فلسطینیوں کی شہادت پر عوام سے کہا ہے کہ یہ مظالم اس طرح رکنے والے نہیں ہمیں دشمن کے خلاف صف آراء ہونا ہوگا اوراتحاد کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا جس کے لیے اب وقت آگیا ہے کہ عوام تیار ہوجائیں۔
خیال رہے کہ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بلا جواز کارروائی کرتے ہوئےفلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوکر انہیں شہید کیا اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں اسرائیلی قوتوں کے ان جارحانہ اقدامات کے دورانہونے والی جھڑپوںمیں مزید فلسطینی شہید اورگرفتار کر لیے گئے۔