(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی انتظامیہ پر انحصار نہ کرے اور صہیونی دشمن کے ساتھ جاری امریکی تعصب کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کو دبانے اور ان کی امنگوں کو کچلنے میں ملوث ہےاور اس کی تازہ مثال امریکی کانگریس کی طرف سے آئرن ڈوم کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ ہے جو امریکا نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی حمایت میں کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے خلاف دشمنی اور مظالم میں صہیونی ریاست کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کو دبانے اور ان کی امنگوں کو کچلنے میں ملوث ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکیوں کا واضح کردار موجود ہے۔
اس حوالے سے عبداللطیف القانوع نےفلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی انتظامیہ پر انحصار نہ کرے اور صہیونی دشمن کے ساتھ جاری امریکی تعصب کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس موقف اختیار کرے۔