(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) وزیر اعظم نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے ان کے اہل خانہ کوجنازے میں شرکت سے روکا گیایہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کھلا ثبوت ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نےمسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جنیوا کنونشن کے خلاف ہیں۔بھارت نے اب تک ہزاروں کشمیروں کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ امن قائم ہو،تاہم بھارت کے اقدامات ہمیشہ ہی جارحانہ رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سینئر رہنماؤں کو قید کیا ہوا ہے، سید علی شاہ گیلانی شہید کی نمازجنازہ میں شرکت کے لیے ان کےاہل خانہ کوجنازے میں شرکت سے روکا گیایہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا کھلا ثبوت ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت جب تک امن کا راستہ نہیں اپنائے گا، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، اور جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے۔