(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) شہید ہونے والے نہتے کشمیری نوجوان علاقے کے مزدور تھے اورجس وقت بھارتی فوج نےان کو نشانہ بنایا وہ اپنے روزگار پر جارہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کی وادی چنار کے ضلع بارہ مولہ میں اڑی کے مقام پر 3 کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیاجبکہ دو روز قبل بھی بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والا کشمیری شوپیاںکا رہائشی نوجوان تھا۔
مزید معلومات کے مطابق قابض بھارتی فوج نےاپنی رپورٹ میں مظلوم کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دے کراقوام عالم کے سامنے پیش کر نے کی ناکام کو شش کی تاہم شہید ہونے والے نہتے کشمیری نوجوان علاقے کے مزدور تھے اورجس وقت بھارتی فوج نےان کو نشانہ بنایا وہ اپنے روزگار پر جارہے تھے۔