(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف آبادکاروں کی پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں فلسطینیوں کی جوابی کارروائی پر صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاریاں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے علاقے میں فلسطینی باشندوں کے گھروں پرپتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑڈالے جبکہ مقامی رہائشیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اوردیواروں پر اشتعال انگیز نعرے درج کیے۔
صہیونی آباد کاروں کے فلسطینی گھروں اور دکانوں پر پتھراؤ کے نتیجے میں کم سے کم 18 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جبکہ 6 گاڑیوں کے شیشےٹوٹ گئے۔
مزید معلومات کے مطابق صہیونی آباد کاروں کی شر انگیزی کے جواب میں فلسطینی باشندوں نے آبادکاروں پر گھریلو ساخت کے پیٹرول بم پھینکےتاہم صہیونی فوج نےموقع پر پہنچ کر فلسطینیوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا اور درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔