(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) پاک، چین دوستی کی بنیاد پر اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان جوہری تعاون کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان جوہری تعاون کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چین پاکستان کو جوہری ٹیکنالوجی، یورینیم کی کان کنی اور اس کی پروسیسنگ کی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق چین پاکستان کو جوہری فیول سپلائی کریگا اورنئے ریسرچ ری ایکٹرز کی تعمیراتی منصوبوں کو شروع کرے گا۔
صہیونی میڈیا کی غیر مصدقہ رپورٹس کی بنیاد پر اسرائیل نے اس معاہدے کےنام ’دی فریم ورک ایگریمنٹ آن ڈیپننگ نیوکلیئر انرجی کو آپریشن‘‘کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اورپاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق پامالی کے جرم میں اسے کسی طور بھی تسلیم نہ کیے جانے کا حتمی فیصلہ اسرائیل کی پاکستان کے خلاف آئے دن ہرزہ سرائی کی بنیادی وجہ ہے۔