(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسٹینی ہوئر کے مطابق صدر جوبائیڈن یہ چاہتے ہیں کہ اس بل کے متن کی منظوری دے دی جائے۔جس میں کانگریس پارٹی کی تمام قیادت صدر کی ہم عصر ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کی ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ اسٹینی ہوئر نےاپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں اسرائیل کے ائرڈیفنس آئرن ڈوم کےبھاری بجٹ کے حوالے سے شدید نوعیت کا تنازع جاری ہےاور رواں ہفتے کے اختتام سےقبل امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پر رائے شماری کی جائے گی جس میں آئرن ڈوم کی فنڈنگ شامل ہے۔ یہ رائے شماری ایک دوسرے بل سے مذکورہ فنڈنگ کے نکال دیے جانے کے جواب میں ہو گی۔
اسٹینی ہوئر کے مطابق صدر جوبائیڈن یہ چاہتے ہیں کہ اس بل کے متن کی منظوری دے دی جائے۔جس میں کانگریس پارٹی کی تمام قیادت صدر کی ہم عصر ہے اورایوان نمائندگان میں منظوری کے بعد اس بل کو سینیٹ سے منظور کرانا لازم ہو گا جس کے بعد اسےصدر جو بائیڈن کے دستخط کے لیے پیش کیا جا سکے۔
اس سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے بائیں بازو کے موقف کے حامل ارکان نے آئرن ڈوم کے لیے تقریبا ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کو قانونی بل سے نکال دیا تھا۔ ان ارکان کا یہ کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اور آئرن ڈوم دونوں کی فنڈنگ کو ایک بل میں اکٹھا نہیں ہونا چاہیے۔