(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی اب تک مجموعی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےاس کے ساتھ ساتھ 7ہزار 541 صہیونی کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ وباء سے متاثرہ 30افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔
صہیونی وزارت صحت کی کورونا سے متعلق یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیے جانے والے کورونا کے کیسز میں 6 ہزار 456 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہےجبکہ نئے ٹیسٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 5 اعشاریہ 17 رہاہےاور اس وقت کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار500 ہے۔
قابض ریاست میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی اب تک مجموعی تعداد 12 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےاس کے ساتھ ساتھ 7ہزار 541 صہیونی کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔