(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر تشدد کرتی ہے اور ان کے گھروں میں لوٹ مار مچاکر املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شوفات فلسطینی کیمپ پر دھاوا بولا اورفلسطینی گھروں میں داخل ہوکر نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج نے گھروں کےشیشے توڑ ڈالے اور دوران کارروائی گھروں میں موجود سامان کو روائیتی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تباہ کر دیا جبکہ فلسطینی نوجوانوں میں کم سے کم 18 کو صہیونی فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجن کا تاحال کوئی پتہ نہیں ہو سکا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی گھروں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں پر تشدد کرتی ہے اور ان کے گھروں میں لوٹ مار مچاکر املاک کو نقصان پہنچاتی ہے۔