(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کیلئے ہماری حمایت برقرارہےتاہم اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے ہم بہت دور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے مشرقِ وسطیٰ میں امن اور سکیورٹی چاہتے ہیں جس کے لیے فلسطین کےدوریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کیلئے ہماری حمایت برقرارہےتاہم اسرائیل اور فلسطین کیلئے دو ریاستی حل سے ہم بہت دور ہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں کوروناوائرس کے باعث دنیا کی معیشت کو بہت نقصان ہوا جبکہ بم اور گولیاں ہمیں کورونا اور مستقبل کے وائرس سے نہیں بچاسکتیں اورعسکری طاقت ہماری آخری آپشن ہونی چاہیے