(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں کو جان بوجھ کر ایسے مواقعے فراہم کرتے ہیں جس کے باعث صہیونی شر پسند فلسطینیوں کومذہب کے نام پر مشتعل کر کے جھڑپوں کے لیے اکساتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کے منظم گروپ نے اسرائیلی فوج کی سر پرستی میں مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور فلسطینی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
قابض فوج کی موجودگی میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی نوجوانوں کو تصادم کے لیے اکسایا اوراپنی روائیتی تلمودی رسومات کے بہانے مسجد اقصٰی کےصحنوں میں آزادانہ گھومتے پھرتے رہے۔
واضح رہے کہ قابض فوج اسرائیلی غیر قانونی آباد کاروں کو جان بوجھ کر ایسے مواقعے فراہم کرتے ہیں جس کے باعث صہیونی شر پسند فلسطینیوں کومذہب کے نام پر مشتعل کر کے جھڑپوں کے لیے اکساتے ہیں جس کے نتیجے میں قابض فوج بڑی پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم تفتیشی مقام پر منتقل کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔