(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے مطابق صہیونی جیل انتظامیہ مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے اسیروں کو بنیادی طبی سہولیات دینے کوبھی تیار نہیں جس کے بعد اسیروں کی بگڑتی حالت کی تمام ترذمہ داری قابض ریاست پرعائد ہو تی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب نے اپنے جاری ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ عسقلان صہیونی زندان میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھتے ہوئے انہیں اپنے وکلاء سے ملاقات سے بھی روکا جارہا ہے جبکہ شدید بیمار قیدیوں سے علاج کی بمشکل مہیا کی جانے والی سہولیات بھی روک لی گئی ہیں۔
قیدی کلب کے مطابق جنین سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ فلسطینی قیدی شادی موسیٰ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں فوری طبی علاج کی ضرورت ہےجبکہ 78 سالہ بزرگ مفتاق عروق جو 1948کے زیر قبضہ گاؤں یافت النصیرہ سےتعلق رکھتے ہیں کینسر جیسی موذی بیماری کے شکار ہیں اوران کی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقلی کی شدید ضرورت ہے۔