(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیلوں میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 254 فلسطینی شہداءکے جسد خاکی صہیونی قبضے میں ہیں81 پولیس کے مردہ خانے میں ہیں جبکہ 68 لاپتہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے علاقے نابلس میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فلسطینی شہداء کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے نہ کرنے کے خلاف درجنوں فلسطینیوں نے نابلس میں ریڈ کراس کے دفتر کی بین الاقوامی کمیٹی کے سامنے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے جیلوں میں ہونے والے شدید مظالم کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے قابض حکام کے خلاف نعرے لگائے اورصہیونی جیلوں میں قید کے دوران شہید ہوجا نے والے اپنے پیاروں کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ صہیونی جیلوں میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 254 فلسطینی شہداءکے جسد خاکی صہیونی قبضے میں ہیں81 پولیس کے مردہ خانے میں ہیں جبکہ 68 لاپتہ ہیں۔