(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی سفیرنےکانگریس کی رکن کو مخاطب کرتے ہوئےطنزیا کہا کہ آپکا فلسطینیوں کا دفاع اسرائیل سے نفرت ظاہر کرتا ہے جبکہ اسرائیل اپنی عوام کے دفاع میں مظلوم فلسطینیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے خلاف جوابی طور پر ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے امریکی کانگریس رکن خاتون الیگزینڈریا اوکاسیو کارٹیز کوامریکا کی اسرائیل کوہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قرارداد پیش کرنے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹائٹر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمیشہ ہتھیاروں کا صحیح استعمال کیا اورامریکہ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ماضی میں کئی بار امریکی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں مدد کی ہے۔
اردان نےکانگریس کی رکن کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ اسرائیل اپنی عوام کے دفاع میں مظلوم فلسطینوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے خلاف جوابی طور پر ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ اسرائیل کو سالانہ 3.8 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہےجبکہ رواں سال ماہ مئی میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں 11 روزہ لڑائی کے دوران 200 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد کانگریس پارٹی کی خاتون رکن نے اسرائیل کے خلاف قرارداد پیش کی تھی تاکہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی قابض حکومت کو 735 ملین ڈالر کی براہ راست تجارتی فروخت کے تحت جنگی سازو سامان کی منتقلی کو روکاجا سکے۔