(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں غزہ کے کسانوں کو آئے دن صہیونی فوج مختلف بہانوں سے تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور ان کی فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی کاشت کارہر نئے دن نئے حوصلے کے ساتھ حصول معاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی محصور علاقہ غزہ میں صہیونی فوج کی جانب سے خان یونس کے مشرقی حصے میں زراعت کا کام کر تے کم سے کم 38 فلسطینی کسانوں کو بلا جواز تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بندوقوں کے بٹوں سے زخمی کر دیاجس کے نتیجے میں 4 فلسطینی کسان شدید زخمی ہوگئے تاہم قابض فوج کے تشدد کے باوجود کسانوں کی اراضی چھوڑ کر کاشت کاری کا کام روکنے پر رضاندی نہ ہونے پر صہیونی فوج نے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
خیال رہے کہ قابض ریاست میں غزہ کے کسانوں کو آئے دن صہیونی فوج مختلف بہانوں سے تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور ان کی فصلوں کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ دوسری جانب فلسطینی کاشت کارہر نئے دن نئے حوصلے کے ساتھ حصول معاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔