(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) کمیٹی برائے اسیران نےانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی قیدیوں کے ساتھ جاری مجرمانہ غفلت اور روزانہ کی بنیاد پرقیدیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کو روکتے ہوئے فلسطینی اسیران کی مدد کریں۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے فلسطینی اسیران کی جانب سے جاری بیان میں قابض صہیونی فوج کے بد ترین مظالم میں بے پناہ اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعدسے جیلوں میں صہیونی مظالم کی وجہ سے کئی قیدیوں کو گلبوع جیل کے سیکشن تھری سے شطح جیل منتقل کیا گیا ہے،جبکہ شدید تشدد کا نشانہ بنائے جاننے والے فلسطینی زخمی ہیں اور انہیں طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔
صہیونی جیل انتظامیہ نے پیچھے رہ جانے والے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ملاقاتوں پر پابندیاں عائد کر دیں اور بلاجواز اہل خانہ کو تنگ کیا گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی قیدیوں نے احتجاجی بھوک ہڑتال کر دی ہے اور صحت کے سخت مسائل کا شکار ہیں ۔
کمیٹی برائے اسیران نےانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی قیدیوں کے ساتھ جاری مجرمانہ غفلت اور روزانہ کی بنیاد پرقیدیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کو روکتے ہوئے فلسطینی اسیران کی مدد کریں۔