(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مظاہرین غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی ، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی شناخت ہوجانے کے بعد ان سے ہر وہ انسانیت سوز سلوک کر نے پر تیار رہتی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کہا جاتا ہےجس پر غزہ کے محصور شہریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کر نے پر قابض صہیونی فوج نے مظاہرین پر فایرنگ کر دی جس کے نتیجے میںکم سے کم 41 فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ ایسی صہیونی فوجی کارروائی فلسطین کے مغربی کنارے میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر کی گئی جس کے نتیجے میں 250 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے جن میں سے کچھ ابھی تک ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مظاہرین نابلس میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے جس پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی، ربڑ کی گولیاں برسائیں اور براہ راست فائرنگ کی تھی۔