(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے یہی سیکیورٹی اہل کار جو فلسطینی علاقوں میں بلاجواز داخل ہوکر لوٹ مار کرتے ہیں، صہیونی حکمرانوں کے احکامات پر پورے غرب اردن میں یہودیوں کے لیے امن کےانتظامات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے فرائض کو پورا کر تے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی تہوار یوم کپورکے موقع پر قابض حکام نے تمام صہیونی سیکیورٹی اہلکاروں کو خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئےمقبوضہ مغربی کنارے کے بیرونی اور اندرونی راستوں کو فلسطینیوں کے لیے بند کرتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کے نام پرناکہ بندی کرتے ہوئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راہ سے گزرنے والے فلسطینیوں کی چیکنگ کے بہانے تشدد کا سلسلہ سر گرم کر دیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی کے درمیان سرحد کو یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقعے پر سیل کردیا گیا ہےجبکہ فوجی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے یہی سیکیورٹی اہل کار جو فلسطینی علاقوں میں بلاجواز داخل ہوکر لوٹ مار کرتے ہیں، صہیونی حکمرانوں کے احکامات پر پورے غرب اردن میں یہودیوں کے لیے امن کےانتظامات کو احسن طریقے سے انجام دینے کے فرائض کو پورا کر تے ہیں۔