(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی جیلوں میں بڑھتے مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینی قیدیوں نے اجتماعی طور پراحتجاجی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے صہیونی جیل گلبوع توڑنے کے واقع کےبعدسےصہیونی جیل میں فلسطینیوں پر بڑھنے والے مظالم کے خلاف فلسطینی اسیروں نے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہےجس میں 4000 سے زائد قیدیوں میں سےتقریباً 1400 فلسطینی قیدیوں نے ایک ساتھ اس احتجاجی بھوک ہڑتال کاآغاز کر دیا ہےجبکہ اگلے ہفتے دوسرے قیدی بھی اس میں شامل ہونے والے ہیں۔
زید اطلاعات کے مطابق 6 ستمبر کو اسرائیل کی ہائی سکیورٹی جیل سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی اوراسیران کے سیکڑوں ساتھیوں کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ تلاشی کے دوران ذاتی اشیاء کو بھی ضبط کرلیا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینی قیدیوں نے اجتماعی طور پرجیلوں میں صہیونی مظالم کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔