(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سابق صہیونی وزیر اعظم کے خلاف گواہ کے طیارے میں موجود ہونے پر شبہ ظاہرکیا جارہا ہےکہ یہ حادثہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روزصہیونی ریاست اسرائیل کے ثابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کےخلاف بدعنوانی کیس کا گواہ یونان میں ایک مشکوک طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق یونانی سینئر ایئر سیفٹی عہدیدار لونِس کونڈیلیس کا کہنا ہےکہ یونان کے ساموس جزیرے کے قریب پیش آنے والے واقعے کے حوالے سےایک ماہی گیر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو دھماکوں کی آواز سنی تھی جس کے بعد طیارہ حادثہ ہوا۔
یونانی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں البتہ بن یامین کے خلاف گواہ کے طیارے میں موجود ہونے پر شبہ ظاہرکیا جارہا ہےکہ یہ حادثہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔