• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، 16 سے زائد فلسطینی زخمی

جمعرات 16-09-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی آباد کاروں کا مسجد اقصٰی پر دھاوا، 16 سے زائد فلسطینی زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی نوجوانوں نے مسجد  کے صحنوں سے صہیونی شرپسندوں کونکالنے کی کوشش کی جس کےنتیجے میں صہیونی فوج نے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں  اور انہیں منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس شیلنگ کی۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی انتہاپسندوں کی جانب سے مسجد اقصٰی  کی بے حرمتی کی گئی اور صہیونی آباد کاروں سمیت درجنوں پولیس اور فوجی اہلکار مسجد میں جوتوں سیت داخل ہوگئے۔

قابض سیکیورٹی اہلکاروں کی نگرانی  میں صہیونی شر پسند عناصر نے مسجد کے صحنوں میں آزادانہ چکر لگائے اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی جبکہ فلسطینی عبادت گزاروں کے خلاف مذہبی ہتک آمیز جملوں کے ذریعے فلسطینیوں کو مذہب کے نام پر اشتعال دلانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں صہیونی آباد کاروں اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین زبردست جھڑپوں کاآغاز ہوا اور دونوں جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

فلسطینی نوجوانوں نے مسجد کی بےحرمتی کر نے والےصہیونی آباد کاروں کو مسجد  کے صحنوں سے باہر نکالا جس کے بعد صہیونی فوج نے آباد کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے  فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں  اور انہیں منتشر کرنے کے لیے شدید آنسو گیس شیلنگ کی۔

قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں  کم سے کم 16فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نےہسپتال منتقل کر دیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Tags: اسرائیل قابض ریاستصہیونی آباد کارصہیونیئزمفلسطینی زخمیمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.