• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل،امارات: مستقبل قریب میں ایک ٹریلین ڈالرسے زائد کی تجارت متوقع

جمعرات 16-09-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
اسرائیل،امارات: مستقبل قریب میں ایک ٹریلین ڈالرسے زائد کی تجارت متوقع
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  مقبوضہ فلسطین اور مسلم  امہ نے اسرائیل اور امارات کے  اس اقدام کو امارات کے جارحانہ معاشی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا ہےکیونکہ وہ خلیجی ممالک کے درمیان ایک مشترکہ مسئلہ تیل پر انحصار کو کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد بلومبرگ نے متحدہ عرب امارات کےمعاشی امور کے وزیر عبداللہ بن طوق کے حوالے سے کہا ہے اگلی دہائی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت متوقع ہے۔

صہیونی ریاست اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک نے 60 ابتدائی معاہدوں پر دستخط  کیےتھے البتہ اس  موقع پر اماراتی وزیر نے کہا تھا کہ وہ اگلے دو برسوں میں مزید معاہدوں پر دستخط کی توقع کر رہے ہیں۔

مزید معلومات کے مطابق اماراتی وزیر عبداللہ بن طوق اپنے ایک بیان میں وضاحت کی تھی کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان 600 سے 700 ملین ڈالر کی باہمی تجارت ہو رہی ہےجبکہ متحدہ عرب امارات خاص طور پر سکیورٹی، توانائی اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین اور مسلم امہ نے اسرائیل اور امارات کے  اس اقدام کو امارات کے جارحانہ معاشی منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر دیکھا ہےکیونکہ وہ خلیجی ممالک کے درمیان ایک مشترکہ مسئلہ تیل پر انحصار کو کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونیئزمعبداللہ بن طوقمتحدہ عرب اماراتمسلم اُمہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.