(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت نے صحافتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے باعث مقبوضہ وادی میں آزادی رائے اور صحافتی فرائض کی ادائیگی میں شدی دمشکلات اوردباؤ کاسامناہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے نا رکنے والے سلسلے پر اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مچل بیچلٹ کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مچل بیچلٹ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے آغاز کے موقع پر کہا کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر تے ہوئے عوامی اجتماعات، مواصلات کی بندش پرمسلسل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میں سینکڑوں افراد اظہاررائے کی آزادی کاحق مانگنے پرزیرحراست ہیں۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت نے صحافتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے باعث مقبوضہ وادی میں آزادی رائے اور صحافتی فرائض کی ادائیگی میں شدیدمشکلات اوردباؤ کاسامناہے۔