(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) کیمپئن میں الخلیل کے فلسطینی باشندوں پر زور دیا ہےکہ وہ شہر کے مختلف علاقوں سے نماز فجر کے لیے بسیں چلائیں تاکہ مسجد کو نمازیوں سے بھر دیا جائے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قائم مسجد ابراہیمی کو صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے آئے دن بے حرتی کو روکنے کے لیے محافظان مسجد ابراہیمی‘ کے عنوان سے سوشل میڈیا کیمپئن شروع کیے جانے کے بعد شہرالخلیل کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بالعموم روزانہ بالخصوص جمعہ کے روز نماز فجر مسجد ابراہیمی میں ادا کریں تاکہ صہیونی ریاست کے ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو ناکام بنایا جاسکےاور مسجد کی حرمت کی ہرممکن حفاظت کی جا سکے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا کیمپئن میں الخلیل کے فلسطینی باشندوں کو پر ذور انداز میں کہا گیا ہے کہ سجد ابراہیمی خطرے میں ہے اور اس کی حفاظت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سےمقامی باشندے اپنی مدد آپ کے تحت نماز فجر کے لیے بسیں چلائیں تاکہ مسجد کو نمازیوں سے بھر دیا جائے، اورقابض دشمن کے منصوبوں اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔