(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدیوں کے دوبارہ گرفتار ہونےکے بعد صہیونی جیل میں ان پر جاری بدترین تشدد کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے مظاہرین نے اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوکرصہیونی سفارت خانے پر ہزاروں کی تعداد میں چمچے برسائے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جیل گلبوع سے چمچے کی مدد سےسرنگ کھود کر فرار ہونےوالے فلسطینی قیدیوں کے دوبارہ گرفتار ہونےکے بعد صہیونی جیل میں ان پر جاری بدترین تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئےاور قیدیوں سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے سفارت خانے پر ہزاروں کی تعداد میں چمچے برسائے،شرکاء میں شامل امریکہ میں مقیم ہزاروں فلسطینیوں سمیت ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے سماجی اور فلاحی اداروں کے اہم ارکان نے اسرائیل میں ہونے والے ان مظالم کے خلاف آواز اٹھائی ۔
اسرائیل مخالف اس مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں اسرائیل کے خلاف بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں پر صہیونی حکام کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ چھے فلسطینی چھے ستمبر کو مقبوضہ فلسطین کی انتہائی حفاظتی بندوبست والی جیل سے سرنگ کھود کر فرار ہوگئے تھےجس کے بعد صہیونی سیکورٹی اداروں نے بہت بڑے پیمانے پر سرظ آپریشن شروع کر کے چھے میں سے صرف چار فلسطینی قیدیوں کو دوبار گرفتارکیا ہے۔