(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر اعظم نےفلسطینیوں کے فرار پر ناکام سیکیورٹی پر شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ریاستی نظام حالیہ برسوں میں خراب ہوئے ہیں جو اداروں کی سستی کی عکاسی کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست کے اسرائیلی وزیر اعظم نےحکومتی اجلاس کے آغاز میں صہیونی جلبوع جیل سے6 فلسطینیوں کے فرار پر اعتراف شکست کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان میں سے چارقیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم یہ سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔
صہیونی وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ ریاستی نظام حالیہ برسوں میں خراب ہوئے ہیں جو اداروں کی سستی کی عکاسی کرتے ہیں تاہم فرار کے واقعے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔