(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست کی جیل سے گذشتہ ہفتے 6 ستمبر کو سرنگ کےذریعے فرار ہونے والے 4 فلسطینیوں کو صہیونی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف پرسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ قابض صہیونی ریاست کے ساتھ مستقبل میں قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ ان چھ فلسطینی قیدیوں کے بغیر طے نہیں پا سکتا جو حالیہ اسرائیلی جیل سے فلمی انداز میں فرارہونے میں کامیاب ہوئے تھے تاہم صہیونی پولیس نےانہیں دو بارہ گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی جیل سے گذشتہ ہفتے 6 ستمبر کو سرنگ کےذریعے فرار ہونے والے 4فلسطینیوں کو صہیونی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔