(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اس موقع پر مسجد اقصٰی میں داخل ہونے والےصہیونی شرپسند اور آبادکاروں کے سامنے قابض فوج شرپسندوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسلمانوں کا تیسرا بڑا مقدس مذہبی مقام اور قبلہ اول جسے صہیونی شر پسند روزانہ کی بنیاد پر بے حرمتی کا نشانہ بنارہے ہیں گذشتہ روز بھی درجنوں صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد قصی میںجوتوں سمیت داخل ہوکرمقدس مقامات کی بے حرمتی کی جبکہ تلمودی عبادات کے ساتھ ساتھ شرپسندصہیونیوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔
مسجد اقصٰی میں داخل ہونے والےصہیونی شرپسند اور آبادکاروں کا ٹولہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے اور فلسطینی مسلمانوں کو پریشان کر نے اور ذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے لیے ان پر نا مناسب الفاظ کے نعرے بازی اور انہیں تصادم کے لیے اکسایا۔
اس موقع پر مسجد اقصٰی میں داخل ہونے والےصہیونی شرپسند اور آبادکاروں کے سامنے قابض فوج شرپسندوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے خاموش تماشائی بنی رہی۔