(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی جانب سے ایران مخالف گیدڑ بھپکیاں ایرانی ایٹمی پروگرام سےصہیونی حکام کے بھر پور خوف کی عکاسی کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست کے صہیونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
صہیونی وزیر اعظم نےکہا کہ "آئی اے ای اے کی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ کارروائی کا وقت آگیا ہے۔ اس لیے کسی کو یہ امید نہیں رکھنی چاہیے کہ ایران مذاکرات کے ذریعے اپنے راستے بدلنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہم اسے طاقت کے ذریعے جوہری میدان میں شکست دیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران مخالف گیدڑ بھپکیاں ایرانی ایٹمی پروگرام سےصہیونی حکام کے بھر پور خوف کی عکاسی کرتا ہے اور صہیونی وزیر اعظم کا یہ تازہ بیان بھی ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جاری کردہ رپورٹ میں آئی اے ای اےنے کہاہے کہ ایران کے پاس ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار ہوسکتے ہیں۔ اس رپورٹ کے سامنے آتے ہی تل ابیب نے تہران کے خلاف سخت عالمی رد عمل کا مطالبہ کیا ہے۔