(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) سعودی وزیر خارجہ نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے مسلسل بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہارکیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی –
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیااس دوران مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ غزہ کی پٹی کے مسلسل بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اورغزہ کی مزاحمتی جاعتوں کے مابین مذاکرات کو آخری حل قرار دیا ۔
عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک دونوں ہم منصب وزرائے خارجہ نے عرب وزرا کے ایجنڈے پر موجود موضوعات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات حاضرہ پر بھی بات چیت کی-