(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے جامع حل لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کےصہیونی وزیر خارجہ یائر لیپد روس کے دورے پر ماسکو میں مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے مستقل حل کے لیے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاور سے ملے۔
وزیر خارجہ نے دورے کا آغاز کریملن کی دیوار پر یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے کیا۔انہوں نے ماسکومیں نامعلوم سپاہی اوردوسری عالمی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قبروں پربھی پھول چڑھائے۔
ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے شرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورو نے کہا کہ ماسکو اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے جامع حل لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔