(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پرایران کواپنی موجودگی مضبوط بنانے پر خاموش نہیں رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپد نے اپنے دورہ روس کے دوران دارالحکومت ماسکو میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ملک شام میں استحکام چاہتے ہیں تاہم یہ استحکام اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا کہ جب تک ایران موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام خطے میں ایک سنگین مسئلہ ہےجب تک ایران موجود ہے شام میں کوئی استحکام نہیں لاسکتا البتہ اسرائیل اپنی شمالی سرحد پرایران کواپنی موجودگی مضبوط بنانے پر خاموش نہیں رہے گا۔
صہیونی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دُنیا کو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا، اگر عالمی برادری ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنےمیں ناکام رہی تودوسری صورت میں اسرائیل کو ایران کے خلاف کارروائی کاپورا حق ہوگا۔