(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق صہیونی جیلوں میں اسلامی جہاد کے 400 قیدیوں کودوسری جیلوں میں منتقل کر نے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے تعلق کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض حکام نے 6فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد سےصہیونی جیلوں میں دوسرے قیدیوں کے اہل خاندان کی ملاقات کے سلسلے کو ماہ ستمبر کے آخر تک منسوخ کر دیا ہے۔
رپورٹ میں قیدی کلب نے ریڈ کراس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام نے اسرائیلی جیلوں میں "خطرناک پیش رفت” کی وجہ سے اس ماہ کے آخر تک فلسطینی قیدیوں کے خاندانی دورے منسوخ کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قابض حکام کا یہ فیصلہ اسرائیلی اسپیشل یونٹس اور فورسز کی جانب سے کئی جیلوں میں کریک ڈاؤن کے بعد آیا ہے، بشمول نیگڈو اور دامون جیل سمیت کئی دیگر جیلوں میں اسلامی جہاد کے تقریبا 400 قیدیوں کودوسری جیلوں میں منتقل کر نے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ صہیونی جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔