(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی باشندوں نے آباد کاروں کو ان کی املاک پر حملے سے روکنے کی کوشش کی تاہم صہیو نی فوج نےاسٹن گرینیڈاور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث اکثر فلسطینیوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کےعلاقے الخلیل میں فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر حملہ کیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا ۔
عینی شاہدین کے مطابق60 سے زائد شرپسند آبادکاروں کے ایک گروپ نے علاقےمیں میں داخل ہوکر پتھروں اور لاٹھیوں کی مدد سے گھروں کے شیشے توڑدیے جبکہ گاڑیوں کی ونڈشیلڈز کو مکمل تباہ کر دیا۔
مزید معلومات کے مطابق فلسطینی باشندوں نے آباد کاروں کو ان کی املاک پر حملہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی تاہم اسرائیلی فورسز نے ان پر اسٹن گرینیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کر دی جس کے باعث اکثر فلسطینیوں کی آنکھوں کو نقصان پہنچا جبکہ سانس گھٹنے کے باعث 6 افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔