(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست میں 6 فلسطینی قیدیوں کے فرار کا تازہ واقع رونما ہونے کے بعد یہ ایک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے اسرائیلی سیکیورٹیز پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبارکے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں ہیکروں کے ایک گروپ نے اسرائیلیوں پر ان کا قیمتی ڈیٹا چوری کر کے ایک اور کاری ضرب لگائی ہے۔
ذرائع سے وصول ہونے والی اطلاعات ہیں کہ سانگکانسل نامی ایک ہیکر نے اسرائیلی عہدیداران CITY4U کی ویب سائٹ سے 70 لاکھ سے زائد اسرائیلی فوج کی اہم شخصیات کے بارے میں معلومات چوری کی ۔
اس معلومات کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ اسرائیلی بحری و بَری عہدیداران کی خفیہ آپریشن سے متعلق انتہائی حساس معلومات ہیں جن کی حفاظت کے لیے صہیونی حکام کی جانب سے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات تھے ۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست میں چند روز قبل ہی اسرائیلی جیل سے 6 فلسطینی قیدیوں کے فرار کا تازہ واقع رونما ہوا ہے جس کے بعد یہ ایک اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے اسرائیلی سیکیورٹیز پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔