(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ ایران کےتیار کردہ ان میزائلوں کو جس کا استعمال حزب اللہ کے ہاتھوں میں ہے ایک سنگین اسٹریٹجک خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کا نیا ونگ "تھرڈ سرکل” فرنٹ جو کہ ایران کے خلاف دفاعی منصوبے کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے کے سربراہ تال کالمان نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کا پیچیدہ میزائل منصوبہ اسرائیل کے لیے بہت پریشان کن ہےجو ایران تیار کر رہا ہے اور یہ صرف بیلسٹک میزائل نہیں ہیں بلکہ کروز میزائل اور ڈرون ہیں جو ایرانی فوجی صنعت ہزاروں کی تعداد میں تیار کرکےاُنہیں علاقے میں تقسیم کرتی ہے۔
تال کالمان نے مزید کہا کہ ایران کےتیار کردہ ان میزائلوں کو جس کا استعمال حزب اللہ کے ہاتھوں میں ہے ایک سنگین اسٹریٹجک خطرہ ہے۔ اس میں مسلسل پیش رفت اسرائیلی تشویش کو بڑھا رہی ہے۔جس کے بعد حزب اللہ کواس کے میزائلوں کی وجہ سے کاری ضرب لگنے والی ہے۔